نیو کراچی: پارک میں خاتون نے خودسوزی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا

نیو کراچی: پارک میں خاتون نے خودسوزی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی 6 نمبر میں 50 سالہ فردوس نے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد بھائی کے گھر کے قریب پارک میں خود کو آگ لگا دی۔

 پولیس کے مطابق خاتون دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئی۔خاتون دو روز قبل شوہر سے جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر بھائی کے گھر آئی تھی، اور خودسوزی سے قبل قریبی ڈسپنسری سے دوائی بھی حاصل کی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور بتایا کہ جاں بحق خاتون کی کوئی اولاد نہیں تھی۔