لاہور: گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور: گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

لاہور کے علاقے نصیر آباد میں 30 سالہ شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو پریشانی کے باعث خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق نئی آبادی بھابڑہ کے رہائشی عمران کی اہلیہ ہاجرہ بی بی نے گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں۔خاتون کی حالت خراب ہونے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔