نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں واقع ایک گھر سے 22 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسہ گوٹھ کبریٰ مسجد کے قریب گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق خاتون کی موت کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی وجہ موت سامنے آئے گی۔ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر رضوان قریشی نے بتایا کہ مقتولہ کے ورثا نے الزام لگایا ہے کہ شکیلہ کو اس کے شوہر نے تشدد کر کے قتل کیا ہے۔