پاکستان کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلا کی جانب روانہ ہوگا

پاکستان کا پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ اکتوبر 2025 میں خلا کی جانب روانہ ہوگا

پاکستان نے اپنے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اکتوبر 2025 میں پہلا جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق یہ سیٹلائٹ معدنی وسائل کی تلاش، زراعت کی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیٹلائٹ سیلاب کی نگرانی، گلیشیئر پگھلنے اور فضائی آلودگی پر تحقیق کی صلاحیت میں بھی اضافہ کرے گا۔سپارکو کے چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ جدید ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کے درست اور تیز تر تجزیے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیٹلائٹ عدنیات، پودوں، مٹی اور پانی کے معیار کے درست اعداد و شمار فراہم کرے گا اور جن سرویز میں برسوں لگتے تھے وہ اب چند دنوں میں مکمل ہو سکیں گے۔محمد یوسف نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے سائنسی و تکنیکی ترقی کے سفر میں ایک بڑا قدم ہے جو قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔