پاکستان 19 اکتوبر کو چین سے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 لانچ کرے گا

پاکستان 19 اکتوبر کو چین سے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ HS-1 لانچ کرے گا

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان اپنے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو 19 اکتوبر 2025 کو چین سے لانچ کرے گا۔

 یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں تاریخی پیش رفت اور قومی خلائی پالیسی و ویژن 2047 کا اہم سنگِ میل ہے۔

HS-1 سیٹلائٹ کے اہم فوائد:

زراعت: جدید ڈیٹا کیلیبریشن اور پرسیژن ایگریکلچر کی سہولت، جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔
قدرتی آفات کی نگرانی: سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر آفات کی پیش گوئی میں مددگار۔
ماحولیاتی نگرانی: ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی کے لیے مؤثر۔
انفرااسٹرکچر اور شہری منصوبہ بندی: شہر و دیہات کی منصوبہ بندی اور انفرااسٹرکچر میپنگ کے لیے جدید معلومات فراہم کرے گا۔
سپارکو کے مطابق HS-1 سیٹلائٹ نہ صرف خلائی تحقیق بلکہ جدید سائنسی اور تکنیکی ایپلی کیشنز کے میدان میں بھی پاکستان کو عالمی صفِ اول میں لانے میں مددگار ہوگا، اور ملک سائنسی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔