سہ ملکی ون ڈے سیریز: انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع، پہلا میچ 18 اکتوبر کو ہوگا

سہ ملکی ون ڈے سیریز: انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع، پہلا میچ 18 اکتوبر کو ہوگا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا، جس کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کی 15 اکتوبر کو پاکستان آمد متوقع ہے۔

ہیری بروک کی قیادت میں انگلش اسکواڈ لندن سے اسلام آباد پہنچے گا۔شیڈول کے مطابق سہ ملکی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل سمیت باقی چار میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ سیریز کے تمام میچز دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔راولپنڈی میں 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا، جبکہ 22 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔سیریز کے دوسرے مرحلے میں 25 اکتوبر کو لاہور میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ کھیلا جائے گا۔ 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی، جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہوگا۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہمیت رکھتے ہیں، جہاں ٹیموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی صلاحیتیں جانچنے کا موقع ملے گا۔دوسری جانب سیریز کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔ شائقین کرکٹ کو راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے مقابلوں کا انتظار ہے۔