کراچی میں کل سے موسم مرطوب اور دھوپ کی شدت میں اضافہ متوقع

کراچی میں کل سے موسم مرطوب اور دھوپ کی شدت میں اضافہ متوقع

کراچی: محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں کل (جمعہ) سے موسم زیادہ تر تیز دھوپ اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجموعی درجہ حرارت میں 1 تا 2 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ متوقع ہے اور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا، تاہم نمی میں اضافے کے باعث شہریوں کو زیادہ حبس اور گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کے استعمال میں اضافہ کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔