کراچی میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم گرم اور مرطوب محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے مختلف اوقات میں 5 سے 40 فیصد بارش کا امکان موجود ہے۔ شہر میں اس وقت 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم ہوا کی رفتار کم رہنے کے باعث حبس اور گھٹن میں اضافہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں دن کے دوران موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے دوران پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، جبکہ جنوب مغرب سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں موسم میں معمولی بہتری لا سکتی ہیں۔