کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم کے حوالے سے پیش گوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق، کراچی کا موسم آئندہ تین دنوں کے دوران گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ تاہم، صبح اور شام کے اوقات میں نم محسوس ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آئندہ چند دنوں میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہیں گی۔
صوبے کے دیگر بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، جامشورو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار اور بدین میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔