کراچی: آئندہ 3 روز دھوپ اور مرطوب موسم کی پیشگوئی

کراچی: آئندہ 3 روز دھوپ اور مرطوب موسم کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں اگلے تین دنوں کے موسم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

 ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں زیادہ تر دن دھوپ اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔سمندری ہوائیں بدستور فعال رہیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 40 فیصد کے درمیان متوقع ہے۔ اکتوبر کے مہینے کے دوران دن گرم رہتے ہیں جبکہ راتوں میں نسبتاً ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ گزشتہ روز رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھوپ کے شدید اثرات سے بچنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور زیادہ مرطوب موسم میں پانی پینے اور ہلکی لباس پہننے کا خیال رکھا جائے۔