لاہور میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔شہر میں ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور ملک بھر میں پانچویں نمبر پر ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 184 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور کی فضا آلودہ قرار دی گئی ہے۔