پاکستان اور کینیڈا میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کا  کینیڈین ہم منصب کوفون‘مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور کینیڈانے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے اور  قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے  نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی  کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ  کی گفتگو میں زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کینیڈین وزیرِ خارجہ نے پاکستانی منڈی میں کینولا برآمدات کی سہولت پر شکریہ ادا کیا جبکہ دونوں رہنمائوں  نے باہمی اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا