ڈنمارک کی کمپنیاں پاکستان کے زرعی اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں: سفیرماجا ڈیروس
لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان میں تعینات ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے حکومت پاکستان کے مشیر سرمایہ کاری بورڈ سید فیروز شاہ سے ملاقات کی ۔ انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،گرین انرجی ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، تعلیم،صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،تجارت ،سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے ، افرادی قوت کی ترقی اور ثقافتی روابط کے فروغ کی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈنمارک کی سفیر ماجا ڈیروس مورٹینسن نے کہا کہ ڈنمارک ، پاکستان کے ساتھ جاری تین سالہ شراکت داری پروگرام کے تحت گرڈ پلاننگ، ڈیٹا سسٹمز اور توانائی کی کارکردگی سے متعلق اصلاحات میں تعاون کر رہا ہے ، ڈنمارک کی کمپنیاں پاکستان کے زرعی اور آئی ٹی کے شعبوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں