واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی خلائی ادارے ناسا نے 5 دہائیوں بعد پہلے انسان بردار خلائی مشن کو طے شدہ وقت سے کافی پہلے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ناسا کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کے آرٹیمس پروگرام کے تحت پہلی انسان بردار پرواز فروری 2026 میں چاند کی جانب بھیجی جاسکتی ہے۔ناسا کا آرٹیمس پروگرام بنیادی طور پر انسانوں کو 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایک بار پھر چاند پر واپس بھیجنے کے ڈیزائن کیا گیا ہے۔نومبر 2022 میں آرٹیمس 1 مشن چاند پر جاکر زمین پر واپس آنے میں کامیاب رہا تھا، مگر اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔10 روزہ آرٹیمس 2 مشن کا مقصد چاند کے گرد انسانوں کو پہنچانا اور پھر واپس لانا ہے۔یہ خلا باز چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے مگر یہ 1972 کے بعد پہلی بار ہوگا جب کوئی انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔یہ مشن پہلے اپریل 2026 میں بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا مگر اب اسے فروری میں بھیجے جانے کا امکان ہے