50 سال بعد انسان کی چاند پر واپسی، ناسا کا خلا بازوں کے ساتھ پریکٹس کائونٹ ڈائون

واشنگٹن(آئی این پی )ناسا نے اپنے نئے مون راکٹ میں ایندھن بھرنے سے پہلے دو روزہ پریکٹس کانٹ ڈائون شروع کیا۔ یہ ایک اہم آزمائش ہے جس سے طے ہوگا کہ چار خلا باز چاند کے گرد اڑان کب بھریں گے۔امریکی خبررساںادارے کے مطابق بیماریوں سے بچنے کیلئے عملے کو پہلے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ کمانڈر ریڈ وائز مین اور ان کا عملہ 1972 کے بعد چاند کیلئے روانہ ہونے والا پہلا انسانی مشن ہوگا۔وہ ہیوسٹن میں اپنے بیس سے اس مشق کی نگرانی کریں گے اور جب راکٹ کو پرواز کے لیے کلیئر کر دیا جائے گا تو کینیڈی سپیس سینٹر جائیں گے۔ 22  فٹ ( 98 میٹر)  بلند سپیس لانچ سسٹم راکٹ دو ہفتے قبل لانچ پیڈ پر منتقل کیا گیا تھا۔ اگر پیر کا ایندھن بھرنے کا ٹیسٹ کامیاب رہا تو ناسا ایک ہفتے کے اندر لانچ کی کوشش کرسکتا ہے