واشنگٹن (آئی این پی )چاند پرفورجی موبائل نیٹ ورک نصب ہونے والا ہے۔ میڈیارپورفس کے مطابق امریکی نجی کمپنی Intuitive Machines کے آئی ایم 2 نامی مشن کے ذریعے ایسا ممکن ہوگا۔یہ مشن 6 مارچ کو چاند پر لینڈ کرنے کی کوشش کرے گا اور وہاں لونر سرفیس کمیونیکیشن سسٹم (ایل ایس سی ایس ) کی تنصیب پر کام کرے گا۔ناسا اور فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا نے چاند پر 4 جی سیلولر نیٹ ورک کی تنصیب کے لیے شراکت داری کی ہے