معاہدے کے تحت اسرائیل حملے روک دے گا، شام اسرائیلی سرحد کے قریب کسی بھی قسم کی مشینری یا بھاری عسکری ساز و سامان منتقل نہیں کرے گا
حتمی منظوری، عملدرآمد کیلئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے،شام کیلئے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک کی گفتگو
نیویارک (آئی این پی )شام اور اسرائیل ایک دوسرے کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے۔یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر شام کیلئے امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔امریکی ایلچی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس کے تحت اسرائیل حملے روک دے گا جبکہ شام اسرائیلی سرحد کے قریب کسی بھی قسم کی مشینری یا بھاری عسکری ساز و سامان منتقل نہیں کرے گا