امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کا شام میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ اور اس کے اتحادیوں فرانس، جرمنی اور برطانیہ  نے شام میں کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عام شہریوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   چار ممالک کی جانب سے جاری   مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یو این ایس سی آر کی شق 2254 کے مطابق اس وقت شام میں جو کشیدگی پائی جاتی ہے، اس کی مناسبت سے وقت کا تقاضا ہے کہ تنازعے کا سیاسی حل ڈھونڈا جائے۔