اسحاق ڈار کی لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

نیویارک(آئی این پی )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر  ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور لیتھوانیا کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،