اشک آباد( آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اشک آباد میں کرغیزستان کے وزیرِ خارجہ ڑینبیک کولوبایف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے کرغیز صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے بعد دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔