محمد علی
18 ستمبر، 2025 پاکستان کیلئے سنہرا ، تاریخی اور یادگار دن جب سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیر اعظم جناب شہباز شریف نے دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت دونوں ملک دفاعی سطح پر ایک دوسرے کاساتھ دیں گے اور اگر پاکستان میں کوء ملک جارحیت کرے گا تو یہ حملہ سعودی عرب پر سمجھا جائے گا اور اگر سعودیہ پر کوئی جارحانہ کاروائی کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ حملہ پاکستان پر تصور کیا جائے گا اور دونوں ملکوں کی عسکری قوت ڈٹ کے مقابلہ کریں گی اور اپنے وسائل، فوجی قوت اور سازو سامان سے ایک دوسرے کاساتھ دیں گی۔
اس معاہدہ کے تحت مکہ ، مدینہ کی رکھوالی یا تحفظ پاک فوج کے نڈر جوان اور مجاہد کریں گے۔ مسلمانوں اور خاص کر بہادر پاکستانیوں کیلئے ایک تاریخ ساز اور مبارک دن تھا، جب مکہ اور مدینہ کے تحفظ کیلئے پاکستانیوں کو دعوت دی گء اور بہت بڑے اعزاز سے نوازا گیا کیونکہ ہر پاکستانی اور مسلمان مکہ، مدینہ کیلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ بھی بہانے سے گریز نہیں کرتا۔
یہ عظیم دن پاکستان کو اپنی کامیاب سفارتی حکمت عملیوں اور کاوشوں کی بدولت حاصل ہوا جوکہ موجودہ فیلڈ مارشل کی تدبرانہ، مدبرانہ اور بیباک قیادت کے طفیل خدا نے پاکستان کو اس انعام سے نوازا۔
فیلڈ مارشل کے آنے سے پہلے پاک وطن کی سیاسی اور معاشی حالات ابتر اور زبوں حال تھی۔ اس کڑے وقت میں جب ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا ایسے وقت میں عاصم منیر صاحب کی بے لوث شخصیت نے ہمت اور شعور سے پاکستان کے نازک حالات کو دیکھتے ہوئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا اور ایک ساتھ چلنے کی پیشکش کی۔ سوائے ایک جماعت کے سب نے فیلڈ مارشل کے ہاتھ مضبوط کئے اور ایک ساتھ چلنے پر راضی ہوئے جس کی وجہ پاکستان کی سیاسی اور معاشی حالات جو کہ تباہ و برباد ہو چکی تھی اسے نئی زندگی ملی اور پاکستان تباہ اور ڈیفالٹ ہونے سے بال بال بچ گیا۔ پھر فیلڈ مارشل اور دیگر عسکری اداروں کی ولولہ انگیز قیادت نے انڈیا کی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا کے دشمن اب تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے اور انڈیا کے 6 لڑاکا طیارے مارگرائے اسکا ڈیفینس جس نظام تباہ و برباد کیا جسے ہندوستان نے اب تک تسلیم نہیں کیا لیکن امریکہ سمیت متعدد ممالک نے اسکی تصدیق کی۔ فیلڈ مارشل کی مستعدی اور اور شجاعت نے حکومت کے قدم بمقدم ہوکر ہندوستان کی جارحیت سندور کا نام و نشان مٹا دیا اور پاکستانی قوم کو وہ عظیم کامیابی خدا کے کرم سے دلاء کے پوری دنیا پاک فوج اور پاکستان کے گن گانے لگی۔ آج اس کامیاب سفارت کاری کی بدولت ، امریکہ، چین، روس،متحدہ عرب امارات، ترکی اور دیگر اسلامی ریاستیں بشمول سعودی عرب ، پاکستان کی ایٹمی اور عسکری قوت کی متعرف ہیں جسکی واضح مثال امریکہ اور پاکستان کے درمیان بہت سے معاہدے ہیں اور اب ایک اور تاریخی دفاعی معاہدہ جو سعودی عرب نے پاکستان سے کیا۔یہ معاہدہ اس تناظر میں بھی بہت اہم ہے کے حالیہ دنوں میں قطر پر اسرائیلی جارحیت کا ارتکاب ہوا اور قطر کی خود مختاری پر کاری ضرب لگی۔ خطرہ کی بو سونگھ کر سعودی قیادت نے پاکستان کی لاجواب ایٹمی اور عسکری قوت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دفاعی معاہدہ کیا۔ جبکہ ہندستانی وزیراعظم، مودی کی چاپلوسیوں اور سعودی عرب کے دورے کوء کام نہ کرسکی اور آپریشن سندور کی ہزیمت اور ذلیل ہونے والی ہار نے ہندوستان کو رسوا اور شرمندہ کردیا اور پاکستان کے حق میں دنیا کھڑی ہوگء جسکا منہ بولتا ثبوت سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ ہے۔
فیلڈ مارشل کی قیادت سے پہلے کی حکومت میں دوسرے ملکوں سے تعلقات کو خراب کیا گیا اور پاکستان کی شہرت کو داغ دار کیا امریکہ، چین اور سعودی عرب کی حکومتوں سے تعلقات اچھے نہیں رکھے گئے پاکستانی وزیر اعظم کے ٹیلیفون کی کوء اہمیت نہ تھی وہ بس فون کرتا رہتا تھا اور کوء اسے گھاس نہیں ڈالتا تھا اور آج ٹرمپ ، امریکی وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداران فون بھی کرتے ہیں اور اچھے تعلقات کے خواہاں بھی ہیں۔
موجودہ فیلڈ مارشل کی دلیر اور سمجھدار قیادت نے موجودہ حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے اور حکومت کے ساتھ ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی جسکی وجہ سے پاک وطن کے سیاسی حالت جو کے آئے دن کے ہڑتال ، سیاسی اور معاشی حالات کی ابتری کی وجہ سے آخری ہچکیاں لے رہی تھی اسے نئی زندگی بخشی اور آج پاکستان قابل فخر ملک اور قوم کی حیثیت سے دنیا کی نظروں کا مرکوز ہے اور پاکستان سے دوستی اور دفاعی معاہدے کرکے اپنے تحفظ کو یقینی بنارہی ہے ان اسباب سے پاکستان اور پاکستانی عوام میں خوشحالی آئے گی اور ملک ترقی اور کامیابیوں کے سفر پر گامزن ہوگا۔ خدا پاکستان اور اسلامی ممالک کا تحفظ فرمائے۔ آمین