امریکی ایئرلائنز کی بالٹی مور سے میامی جانے والی پرواز میں خاتون مسافر کی مبینہ نازیبا حرکات کے بعد پولیس اور ایف بی آئی نے اسے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا، جب خاتون مسافر نے دورانِ پرواز اچانک اپنے کپڑے اتار دیے اور دیگر مسافروں کے سامنے مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات شروع کردیں۔خاتون کے رویے پر طیارے کے عملے نے فوری طور پر کاک پٹ اور ایئرلائن کے آپریشنز سینٹر کو اطلاع دی، جبکہ لینڈنگ کے وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی کی درخواست بھی کی گئی۔پائلٹس نے پرواز کا رخ موڑنے کے بجائے سفر جاری رکھا اور طیارہ مقررہ وقت پر میامی پہنچا، جہاں پولیس پہلے سے گیٹ پر موجود تھی۔پولیس نے خاتون کو حراست میں لینے کے بعد ایف بی آئی کے حوالے کردیا، جو واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔