قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس نے دو مختلف مقامات سے دو ملزموں کو پتنگوں اور ڈور کی پنیوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹ شیر باز خاں قصور کے رہائشی علی عادل کو 38 گڈیوں اور دو ڈور کی پنیوں سمیت جبکہ کوٹ اعظم خاں کے رہائشی محمد نصیر ولد محمد شبیر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 35 گڈیاں بر آمد کر لیں۔پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔