فرید ایکسپریس گگو منڈی کے قریب حادثہ کاشکار

اندرونی سگنلز کے قریب پہنچتے ہی ایک بوگی کے چار پہیے نکل گئے اورپٹری سے اتر گئی 
 ٹریک کو نقصان پہنچا،امدادی کارروائیوں میں تاخیرکے باعث مسافروں کوپریشانی
گگو منڈی (خصوصی رپورٹ) لاہور سے براستہ قصور، پاکپتن، گگو منڈی کراچی جانے والی فرید ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے سٹیشن سے روانگی کے فوراً بعد ایک بوگی کے چار پہیے نیچے سے نکل گئے۔ خوش قسمتی سے رفتار کم ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے براستہ پاکپتن کراچی جانے والی فرید ایکسپریس ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوئی تو اندرونی سگنلز کے قریب پہنچتے ہی ایک بوگی کے چار پہیے نیچے سے نکل گئے، جس کے نتیجے میں بوگی پٹری سے اتر گئی اور ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد طویل وقت گزرنے کے باوجود ریلوے حکام کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی گئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔