لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کوٹری سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی

 ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل،بوگیوں کی بحالی کے لئے عملہ،کرین طلب
تمام مسافر محفوظ رہے،دیگر ٹرین کی بوگیوں میں منتقل، منزل کی طرف روانہ ہوگئے
حیدر آباد  (آئی این پی)ملک میں ٹرینوں کے حادثات معمول بن گئے، لاہور سے کراچی جانے والی 38 ڈان فرید ایکسپریس کوٹری ریلوے جنکشن پلیٹ فارم دو پر داخل ہوتے ہوئے ہی ڈی ریل ہوگئی۔   اطلاعات کے مطابق کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم حادثے کے بعد ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہوگئی۔بوگیوں کی بحالی کے لئے ریلوے عملہ اور کرین طلب کر لی گئی، حادثے کے بعد متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو دوسری بوگیوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔مسافروں کو دیگر ٹرین کی بوگیوں میں منتقل کر کے منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے، ٹریک کی بحالی میں پانچ سے زائد گھنٹے لگیں گے