فرید ایکسپریس کا انجن پاکپتن ریلوے سٹیشن پر خراب

سمہ سٹہ سے اضافی انجن منگوایا گیا، چھ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) کراچی سے لاہور جانے والی فرید ایکسپریس کا انجن پاکپتن ریلوے سٹیشن پر خراب ہو گیا،جس سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،فرید ایکسپریس ٹرین شام پانچ بجے پاکپتن سے لاہور روانہ ہونا تھی کئی گھنٹوں تک ٹرین پاکپتن ریلوے سٹیشن پر کھڑی رہی، ٹرین کی روانگی کے لیے ریلوے حکام نے سمہ سٹہ سے اضافی انجن منگوایا، چھ گھنٹوں سے زائد کی تاخیر کے بعد فرید ایکسپریس ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئی۔