گگو منڈی(خصوصی رپورٹ) میپکو سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویڑن تحصیل بورے والا کے ٹف ایریاز میں میپکو ٹیم، رینجرز، ایلیٹ فورس اور پولیس فورس نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
چک نمبر 263 ای بی، 265 ای بی، 269 ای بی، 307 ای بی، 319 ای بی اور گگو منڈی میں آپریشن کیا گیا جس میں 7 افراد ڈائریکٹ تار اور کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔