گگو منڈی میں جعلی فرددکھاکرمسجداورمدرسہ فروخت کردیا

گگومنڈی(نامہ نگار)جعلی فرددکھاکرمسجداورمدرسہ فروخت کردیا۔ڈی ایس پی سے ذاتی مراسم ظاہرکرکے نوسرباز ، دیہاتی کا 1لاکھ لے گیا۔گلشن وہاب گگومنڈی کے رہائشی نوسربازافتخار نے چک نمبر193۔ای بی کی مسجدکے امام منظوراحمدنورانی سے کہاکہ چک نمبر435۔ای بی میں میراملکیتی مدرسہ اورمسجدہے۔ فردملکیت دکھاتے ہوئے مدرسہ اورمسجدکاوزٹ بھی کروا دیا۔افتخارنے کہاکہ اگرمجھے تعمیرات کے 15لاکھ دے دوتومدرسہ اورمسجدتمہارے نام منتقل کروادیتاہوں جس پرقاری منظوراحمدنورانی نے افتخارچوہان کودس لاکھ روپے دے دئیے اورباقی5لاکھ کاوعدہ کرلیااس دوران منظوراحمدنورانی کوپتہ چلاکہ افتخارفراڈیہ ہے ، اس مدرسہ اورمسجدکی زمین تومحمداسلم نامی شخص کے نام ہے۔