بہاولنگر: سی سی ڈی سے مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

بہاولنگر (خصوصی رپورٹ) سی سی ڈی پولیس اور ڈاکو ئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اْس کے ساتھی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکنے پر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت خضر حیات کے نام سے ہوئی ہے۔