مبینہ مقابلے،2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

پاکپتن، اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)پاکپتن اور اوکاڑہ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے ، دونوں کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ چکبیدی پولیس نیمشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو رکنے کی بجائے فرار ہو گئے۔تعاقب پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ تبادلہ رکنے پر ڈاکو اظہرزخمی حالت میں پڑا ملا، جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔اوکاڑہ کے تھانہ راوی کی حدود میں شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکو ئوں کا پل جوئیہ آبادی کے قریب پولیس سے مقابلہ ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو نواز اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔