پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر کام شروع

پانچویں اور آٹھویں کا نصاب زائد ہونے سے بچوں کو سلیبس پڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں
لاہور (آئی این پی) نویںکے بعد پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سمارٹ سلیبس پر بھی کام شروع کردیا گیاجوآئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا۔پانچویں اور آٹھویں کا نصاب زائد ہونے سے بچوں کو سلیبس پڑھانے میں مشکلات درپیش ہیں اس لئے دونوں جماعتوں کیلئے سمارٹ سلیبس پر کام شروع کردیا گیاہے۔پرائمری اورمڈل کا نصاب سمارٹ کرنے کیلئے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں،سمارٹ سلیبس میں سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کے ماہرین تعلیم سے مشاورت کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کاکہناہے کہ سلیبس آئندہ ہفتے میں جاری کیا جائے گا