پنجاب بھر سے سرکاری سکولوں کے 50 لاکھ سے زائد طلباوطالبات امتحان دینگے
لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، پہلی تا آٹھویں جماعت پنجاب بھر سے 50 لاکھ سے زائد طلباوطالبات امتحان دیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔امتحان پہلی تا آٹھویں جماعت کے بچے دیں گے۔پنجاب بھر سے 50 لاکھ سے زائد طلباوطالبات شرکت کریں گے۔امتحان کیلئے سوالیہ پرچہ جات پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔سکول انتظامیہ سوالیہ پیپرزفوٹو کاپی کرا کر طلبا کو دیں گے۔لاہور کے سرکاری سکولوں سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے امتحان میں شرکت کریں گے۔