لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 4 سال بعد آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ہوگا،25 لاکھ سے زائد بچے امتحان دیں گے۔ نگرانی پر مامورعملے کو تاریخ میں پہلی بار 4000 روپے یومیہ معاوضہ ملے گا۔ آٹھویں بورڈ کا امتحان 5 مارچ 2026 سے لیا جائے گا۔ پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم طلبا بھی بورڈ کا امتحان دے سکیں گے۔امتحان دینے کیلئے پیکٹا میں طالبعلم کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول بھی تیار کر لیا گیا ہے۔پیکٹا نے امتحانات کی تیاری کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات ایک ہی پیٹرن کے تحت لیے جائیں گے۔