ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ڈلیوری اور معیار بہتر بنانے کیلئے نیا معاہدہ

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کی ڈلیوری اور معیار بہتر بنانے کے لیے نیا کنٹریکٹ جاری کر دیا گیا۔ٹریفک حکام کے مطابق پنجاب بھر میں روزانہ ساڑھے تین لاکھ سے زائد لائسنس کارڈز جاری کیے جاتے ہیں۔حکام نے بتایا کہ موجودہ کارڈز کا کنٹریکٹ یکم نومبر کو ختم ہو جائے گا، جس کے بعد نیا کنٹریکٹ ریڈ ایپل کمپنی کو دیا گیا ہے۔ نیا کنٹریکٹ موجودہ ریٹ سے 7 روپے کم یعنی 51 روپے فی کارڈ پر جاری کیا گیا ہے، جبکہ پرانا کنٹریکٹ 57 روپے فی کارڈ کے حساب سے تھا۔ٹینڈر میں دو کمپنیوں نے حصہ لیا اور کم ریٹ دینے پر ریڈ ایپل کو تین سالہ کنٹریکٹ دیا گیا۔