ابوظہبی (آئی ا ین پی )یو اے ای روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آر ٹی اے ) نے نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا اور لرننگ پرمٹ سے متعلق نئی فیسوں کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل، لائٹ وہیکل اور لائٹ آٹومیٹک گاڑیوں کے لیے لرننگ پرمٹ کی فیس 100 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ اور ہیوی بسوں، مکینیکل مشینری اور ہیوی گاڑیوں کے لیے فیس 200 درھم ہو گی۔ محکمہ ٹریفک میں فائل کھولنے پر 200 درہم، سیف ڈرائیونگ گائیڈ فیس 50 درہم اور آئی ٹیسٹ کے لیے کم از کم 140 اور زیادہ سے زیادہ 180 درہم فیس مقرر کی گئی ہے