ڈی آئی جی آپریشنز کی سروس ڈلیوری بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پبلک سروس ڈلیوری مزید بہتر بنانے کے لیے رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ فیصل کامران نے ڈیوٹی پر موجود سٹاف کو ہدایت دی کہ سائلین سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں، تھانوں کے سی سی ٹی وی کیمروں اور برقی آلات کو فنکشنل رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا نصب العین ہے اور تھانہ سطح پر مظلوم کی دادرسی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔