بوگس الاٹمنٹ میں ملوث ریلوے ملازم کے خلاف مقدمہ

لاہور(خصوصی رپورٹ ) بوگس الاٹمنٹ میں ملوث ریلوے ملازم کے خلاف مقدمہ درج ،ریلوے پولیس نے عادل شہزاد یو ڈی سی ورکشاپس ڈویڑن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزم کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی سے کوٹھی اپنے نام الاٹ کرانے پر مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ کے متن کے مطابق ریلوے ملازم عادل نے سگنل شاپ کالونی میں ریلوے کی کوٹھی ایکس ای این ہیڈ کوارٹرز کے بوگس لیٹر کے ذریعے اپنے نام الاٹ کرا رکھی تھی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ کوٹھی کے سرونٹ کوارٹرز پرائیویٹ لوگوں کو غیرقانونی طور پر گروی پر دے رکھے تھے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔