لیسکو کے 2افسروں کی گریڈ 18میں ترقی

لاہور (خصوصی رپورٹ )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دو افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔ملک طیب حسین اسسٹنٹ منیجر (کسٹمر سروسز, عزیز بھٹی ڈویڑن) کو ترقی دے کر ڈپٹی کمرشل منیجر قصور سرکل میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ فوزیہ شمیم کو ایڈشنل ڈپٹی کمرشل منیجر (کسٹمر سروس) سے ترقی دے کر ڈپٹی کمرشل منیجر (سسٹم امپلیمنٹیشن) کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔