دوشہریوں کی شکایات پرڈی آئی جی آپریشنز کی بذریعہ ویڈیو لنک افسران سے بازپرس
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے الزامات درست ثابت ہونے پر تھانہ داتا دربار کے سب انسپکٹر اور ایس ایچ او کوسخت محکمانہ کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران 2 شہریوں نے تھانہ داتا دربار کے تھانیدار کے خلاف شکایات کیں،فیصل کامران نے موقع پر ہی ایس ایچ او سے بذریعہ ویڈیو لنک باز پرس کی اور اپنی نگرانی میں انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا۔ کھلی کچہری میں درجنوں شہریوں کی جانب سے ہراسگی، جھگڑوں اور گھریلو تنازعات بارے درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے وراثتی مقدمات میں شہریوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچانے کیلئے ایس ایچ اوز کوضروری ہدایات جاری کیں۔وراثتی معاملات میں شہریوں کو قانونی رہنمائی اور مکمل معاونت بھی فراہم کی گئی۔