لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے 2افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب محمد اسد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )ڈی جی خان تعینات ، گریڈ 18کی خاتون افسر مس انعم ناصر کو پنجاب سے ریلیو کر کے انکی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔