لیسکو :46افسروں کی گریڈ 18میں ترقی

لاہور(خصوصی رپورٹ  ) لیسکو نیگریڈ 17 کے 46 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ،ترقی پانے والے تمام افسران اپنی موجودہ سیٹ پر ہی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد لیسکو انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاترقی پانے والوں میں ایس ڈی او لبرٹی طاہر ستار، ایس ڈی او ائیر پورٹ روڈ حافظ ضرار شامل ہیں، ایس ڈی او عدیل رفیق، عاصم بخاری،محسن اسلام ، عرفان علی، آصف علی کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی، ایس ڈی او احمد فراز مجتبیٰ، محمد صغیر احمد ،وقاص علی میمن، مریم ریشی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں ،تمام افسران اپنی موجودہ سیٹ پر بطور ایڈیشنل ایکسین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔