لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اہم اسامیاں عر صہ دراز سے خالی ہیں۔ پی وی سی، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی اسامیاں خالی ہیں۔چیف سکیورٹی آفیسر، پبلک ریلیشنز آفیسرز کی اسامیاں خالی ہیں۔متعدد شعبہ جات کے چیئرپرسنز اور ایسوسی ایٹ ڈینز بھی موجود نہیں ہیں۔ ڈائریکٹر اکیڈمک، ڈائریکٹر کیو ای سی، ڈائریکٹر اورک موجود نہیں ،ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی، ٹرانسپورٹ آفیسر کی بھی اسامیاں خالی ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ نے چند ٹیچنگ اور چند نان ٹیچنگ اسامیوں کا اشتہار دیا لیکن وہ بھی صرف عارضی بھرتیوں کیلئیاہم انتظامی عہدے تاحال خالی ہیں۔