وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خالی اسامیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
ٓاسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزارتوں میں ایک لاکھ سے زائد اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور وفاقی وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خالی اسامیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں ۔تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں میں ایک لاکھ 8 ہزار 175 اسامیاں خالی ہیں۔کارپوریشنز اور اتھارٹیز میں اس وقت ایک لاکھ 72 ہزار 234 اسامیاں خالی ہیں۔