لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کے اغواء برائے تاوان سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شفیق آباد کی حدود سے لاپتہ 14 سالہ محمد عمر کو بازیاب کرلیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب بچے کو بحفاظت والدین کے سپرد کردیا گیا۔ بچے کے والدین نے اس کے لاپتہ ہونے پر تھانہ شفیق آباد لاہور میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھامحمد عمر کی والدہ اپنے اکلوتے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے صدمے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل تھیں۔ والدہ نے بچے کی بازیابی کے لیے اغواء برائے تاوان سیل سے مدد طلب کی تھی۔ہمارا پیاراایپ اور ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچے کی تلاش کی گئی، جس کے نتیجے میں بچہ بازیاب ہواوالدین نے بچے کی بحفاظت واپسی پر سی سی ڈی کے افسران اور عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر حکومتِ پنجاب کی ریڈ لائن ہیں اور ایسے واقعات کے تدارک کے لیے سی سی ڈی سرگرم عمل ہے