کریم پارک لیبیا روڈ پرافضال حرکتِ قلب بند ہونے سے چل بسا، مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آبادکریم پارک لیبیا روڈ پر 45 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت ، ایدھی ترجمان کے مطابق واقعہ رحمان چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیامتوفی کی شناخت 45 سالہ افضال کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوو?ں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں کے حوالے کر دی گئی، جنہوں نے میت کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔