لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے 14افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20کے افسر ڈائریکٹر جنرل فشریز محمد سلیم افضل کو سپیشل سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز تعینات کر دیا گیا، وہ ڈی جی فشریز کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ گریڈ19کے افسر سپیشل سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز کیپٹن ر() طاہر ظفر عباسی کو ڈائریکٹر میوزیم ،اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ شازیہ رحمان کو تبدیل کر کے او ایس ڈی ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کو اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ ،محمد ریاض کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز کو او ایس ڈی،اسسٹنٹ کمشنر شرق پور انعم اکرم کو اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی ،اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کو اسسٹنٹ کمشنر شرقپور ،شینااعظم کو اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ ،اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں زوہیب شفیع کو او ایس ڈی ،فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں ،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف احمد ندیم کو او ایس ڈی جبکہ محمد جنید خان کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کردیا گیا۔