متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات

انسپکٹر فہیم چوہنگ،عامر شہزاد کاہنہ کا ایس ایچ او لگادیا، حسنین رضا کا تبدیل
 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی فیصل کامران کی جانب سے مختلف تھانوں میں تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں،جن کے تحت متعدد ایس ایچ اوز کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق انسپکٹر فہیم امداد کو ایس ایچ او چوہنگ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر آصف ذوالفقار کو ایس ایچ او راوی روڈ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح انسپکٹر عامر شہزاد کو ایس ایچ او کاہنہ تعینات کیا گیا ہیمزید برآں سید ضیغم عباس کو جنرل ڈیوٹی ستوکتلہ سے تبدیل کر کے انچارج چوکی ہلوکی مقرر کر دیا گیا ہیحسنین رضا کو ایس ایچ او تھانہ ٹبی سٹی سے تبدیل کر کے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن تعینات کیا گیا ہیاسی طرح انسپکٹر افضال راؤف کو فیصل ٹاؤن سے تبدیل کر کے ایس ایچ او کوٹ لکھپت تعینات کیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر زوہیب اعوان کو ایس ایچ او فیصل ٹاؤن مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں اور تبادلے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے کیے گئے ہیں