اوگرا ریٹ 207روپے 50پیسے فی کلو مقرر، 240سے 250روپے میں دستیاب ، صارف پریشان
لاہور (کرائم رپورٹر ) ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، اوگرا ریٹ پر عملدرآمد خواب بن گیا، ایل پی جی صارف پریشان،شہر میں ایل پی جی مافیا سرگرم ،اوگرا ریٹ پر ایل پی جی ملنا خواب بن گیا،ڈسٹری بیوٹرز نے من مانی قیمتیں مقرر کر لیں،اوگرا نے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت 207 روپے 50 پیسے مقرر کی ،شہر میں 240 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت جاری، شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی غریب آدمی استعمال کرتے ہیں، رکشوں ،لوڈر گاڑیوں ،چھوٹے ہوٹلوں میں ایل پی جی استعمال ہوتی ہے، ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے غریب آدمی پر بوجھ بڑھ جاتا ہے،اوگرا سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ،شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ایل پی جی کی قیمت کو کنٹرول کرے ،اوگرا ریٹ پر فروخت یقینی بنائی جائے۔