وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران، ایئرپنجاب کے لاہور سے اسلام آباد کے لیے فلائٹ روٹ پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپنجاب کے فیز ون کے لیے فوری کارروائی مکمل کی جائے اور جدید، آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں تاکہ سفر کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور مریم نواز شریف نے اس پراجیکٹ کے لیے ممکنہ اقدامات کی ہدایت دی۔ یہ تمام اقدامات پنجاب میں ترقی اور سہولیات کے فروغ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔