لکی مروت میں خفیہ کارروائی، 8 خوارج ہلاک، سرچ آپریشن جاری

لکی مروت میں خفیہ کارروائی، 8 خوارج ہلاک، سرچ آپریشن جاری

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر خوارج کے خلاف کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے اور 5 شدید زخمی ہوئے۔

یہ کارروائی 24 اکتوبر کو انجام دی گئی، جہاں دہشت گردوں کو فرار ہونے کا موقع نہیں ملا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشات کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔اس کے علاوہ، گزشتہ روز ٹانک میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی تھی، جس میں بھارتی سرپرستی یافتہ 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت، دہشت گردوں کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کی مکمل بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں، اور ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔